پولیس افسر کی خاتون سے زیادتی۔۔متاثرہ نے50 لاکھ لیکر حیران کن کام کر ڈالا

Dec 03, 2021 | 16:48:PM
رشوت لینے والی خاتون گرفتار، فائل فوٹو
کیپشن: رشوت لینے والی خاتون گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس افسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی مطلقہ خاتون نے 50لاکھ لیکر  عدالت میں ملزم کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعے کے روز 26 نومبر کو مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی میں پولیس اے ایس آئی نے مبینہ طور پر مطلقہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کے بیان پر 4 اہلکاروں کے خلاف تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرکے عہدے سے معطل کردیا تھا، تاہم اب کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے، اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    خونخوار تیندوے نے گود سے بچہ چھین لیا۔۔ماں کی بہادری کام آ گئی

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کے خلاف پہلے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا اور بعد میں اس سے لاکھوں روپے لے کر پہچانے سے انکار کر دیا، خاتون نے زیادتی کے ملزمان سے مبینہ طور ساز باز کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے وصول کرکے ملزم اے ایس آئی کو عدالت میں پہچاننے سے انکار کردیاتھا۔

عدالت نے خاتون کی جانب سے پیسے بٹورنے کے بعد زیادتی کے ملزم کو مقدمے میں بری کروانے کی کوشش پر متاثرہ خاتون کے خلاف کاروائی کی، اور اسے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ پولیس  نے پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس کی نشاندہی پر ملزمان سے وصول کی گئی بھاری رقم بھی برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارتی اداکار کی لاش کئی دن تک باتھ روم میں پڑی رہی ۔۔انکشاف