خونخوار   تیندوے نے  گود سے بچہ چھین لیا۔۔ماں کی بہادری کام آ گئی

Dec 03, 2021 | 16:19:PM
ماں کی بہادری کام آ گئی، فائل فوٹو
کیپشن: ماں کی بہادری کام آ گئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمت اور بہادری کا یہ مظاہرہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گو دے بچہ لے گیا۔
 تفصیلات کے مطابق اولاد سے ماں کی محبت اور اس کے لیے قربانیوں کی مثالیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اولاد کی حفاظت کے لیے بھی ماں ہر خطرہ مول لینے کو تیار ہوتی ہے جس کی مثال بھارت میں دیکھنے کو ملی،ہمت اور بہادری کا یہ مظاہرہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گو دسے بچہ لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ملازم کی دوڑیں۔۔ بکری سرکاری دستاویزات لے اڑی

 بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس خوفناک واقعے کے باوجود خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنے دوسرے بچوں کوجھونپڑی میں بند  کرکے  تیندوے کے تعاقب میں جنگل کی طرف بھاگی،بچے کو تیندوے سے بچانے کے جنگ میں خاتون خود بری طرح زخمی ہوگئی اور بچے کو بھی زخم آئے لیکن بہادر ماں نے اسے خونخوار جانور کے شکنجے سے زندہ نکال لیا۔
 یہ بھی پڑھیں:     وقت سے پہلے بوڑھے ہوجانےوالے بچے۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو