ملازم کی دوڑیں۔۔ بکری سرکاری دستاویزات لے اڑی

Dec 03, 2021 | 12:15:PM
بکری سرکاری کاغذات لے اڑی، فائل فوٹو
کیپشن: بکری سرکاری کاغذات لے اڑی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازم کی دوڑیں لگ گئیں،بھارت کے شہرکان پورمیں بکری  سرکاری دفترمیں گھس کرکاغذات لے اڑی۔ 

تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاترمیں مختلف کاموں کے لئے لوگوں کا ہجوم توعام بات ہے لیکن بھارتی شہرکان پورمیں ایک بکری کی سرکاری دفترمیں اینٹری نے سرکاری ملازمین کی دوڑیں لگوا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کان پورکے ایک سرکاری دفترکے خالی کمرے میں بکری گھس گئی اورفائل منہ میں دبا کرروانہ ہوگئی۔سرکاری ملازم نے بکری کوفائل لے جاتے دیکھا توپھربکری آگے آگے اورسرکاری ملازم پیچھے پیچھے۔ بھاگ دوڑ کا یہ سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا جس کے بعد سر کاری ملازمین فائل واپس حاصل کرنے میں توکامیاب ہوگئے لیکن اتنی دیرمیں بکری کئی کاغذات چبا چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    طیارے کا ٹائر پنکچر۔۔۔مسافروں کودھکا لگانا پڑگیا۔۔۔ویڈیو وائرل