طیارے کا ٹائر پنکچر۔۔۔مسافروں کودھکا لگانا پڑگیا۔۔۔ویڈیو وائرل

کیپشن: طیارے کو دھکا لگانا پڑا، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App

(مانیٹرنگ ڈیسک)جہاز میں بیٹھنا ہے تو سوچ کر بیٹھیں ،نیپال میں رن وے پرطیارے کا ٹائرپھٹا تو مسافروں کودھکا لگانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کے بجورہ ائیرپورٹ کے رن وے پراڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائرپھٹ گیا اورطیارہ رن وے پرکھڑا ہوگیا۔ طیارے کے مسافروں نے کپتان کی پریشانی دیکھی تونیچے اترکرطیارے کودھکا لگایا اوررن وے سے ہٹایا۔
مسافروں کے طیارے کودھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں صارفین ویڈیو کودیکھ اورری ٹوئٹ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 20 سالہ لڑکی کا انوکھا مقدمہ ۔جیت نے لاکھوں کی مالکن بنا دیا