لمحوں میں ملبے کا ڈھیر! سڈنی میں زیرِ تعمیر عمارت گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے الٹیمو میں پیر کی صبح ایک پیٹرول پمپ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 60 سالہ اور 30 سالہ 2 افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکال کر مختلف ہسپتالوں میں تشویش ناک حالت میں منتقل کر دیا گیا۔
ملبہ پیٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں پر بھی گرا جبکہ واقعے سے متاثر ہونے والے 5 دیگر افراد کا موقع پر ہی طبی معائنہ کیا گیا تاہم انہیں پسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
فائر اینڈ ریسکیو کے حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی عمارتوں اور پیٹرول پمپ کو خالی کروا کے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مزید کسی ممکنہ نقصان کے خطرے کا جائزہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:بجلی غائب، زندگی مفلوج؛ کیوبا ایک بار پھر بڑے بلیک آؤٹ کی لپیٹ میں آگیا