بجلی غائب، زندگی مفلوج؛ کیوبا ایک بار پھر بڑے بلیک آؤٹ کی لپیٹ میں آگیا

Aug 03, 2026 | 08:48:AM
بجلی غائب، زندگی مفلوج؛ کیوبا ایک بار پھر بڑے بلیک آؤٹ کی لپیٹ میں آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کیوبا کا قومی بجلی کا نظام اتوار کی شب اچانک مکمل طور پر بند ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک کروڑ آبادی پر مشتمل پورا جزیرہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

سرکاری بجلی فراہم کرنے والے ادارے یونین الیکٹرکا ڈی کیوبا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر قومی پاور گرڈ کے مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی، تاہم فوری طور پر خرابی کی وجہ یا بجلی کی بحالی کے ممکنہ وقت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بلیک آؤٹ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جولائی کے دوران کیوبا تین بڑے ملک گیر بلیک آؤٹس کا سامنا کر چکا ہے، جس سے ملک میں توانائی کے بحران کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

 یہ  بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کشیدگی میں کمی :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ڈالر فی بیرل تک گر گئیں

رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں اور تیل کی فراہمی میں مشکلات کے باعث کیوبا کا پہلے سے بوسیدہ توانائی کا بنیادی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں بجلی کی طویل بندشیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔

حکام نے بجلی کی مکمل بحالی کے لیے اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم خبر فائل ہونے تک ملک کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے۔