ضمنی انتخابات کابائیکاٹ ؛مونس الٰہی نے عمران خان کوتجویز پیش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان پر مونس الٰہی نے بھی اپنی تجویز پیش کر دی۔
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہناتھا کہ جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ مونس الٰہی کاکہنا تھا کہ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا!!
جس نے PM عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا!!
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 3, 2025
یہ بھی پڑھیں:شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا