جاپان میں 4 مزدور مین ہول میں گر کر ہلاک

Aug 03, 2025 | 22:10:PM
جاپان میں 4 مزدور مین ہول میں گر کر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان میں 4 مزدور  ایک  مین ہول میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

یہ افسوسناک واقعہ جاپان کے شہر گیودا میں اُس وقت پیش آیا جب مزدور سیوریج کے پائپوں کا معائنہ کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کی عمریں 50 سال کے قریب تھیں اور  وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر سیوریج سسٹم کا معائنہ کر رہے تھے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ سیوریج سسٹم کے معائنےکے دوران ایک مزدور  مین ہول میں گر گیا جس کے بعد  مزید 3 مزدوروں نے  اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی مین ہول میں گر گئے۔

مقامی انتظامیہ نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن کے دوران معلوم ہوا کہ مین ہول میں ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس خارج ہو رہی تھی جو کہ زہریلی ہوتی ہے اور  زیادہ مقدار میں مہلک اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے چاروں مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ کو عمر قید کی سزا