وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مری میں شجرکاری مہم زوروں سے جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ویژن گرین پنجاب کے تحت ملکہ کوہسار مری میں شجرکاری مہم زور وشور سے جاری ہے ۔
ڈی ایف او مری کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ایف او سہر بگلہ رینج نے جنگل نمبر 9/RF بھوربن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کشمیری بازار کے اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ درخت لگائے ۔
شجرکاری مہم میں معززین علاقہ، محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف ودیگر نے بھرپور حصہ لیا، مری کے جنگلات میں ماضی کی نسبت درختوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
ڈی ایف او نے کہا کہ درخت آکسیجن کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرتے ہیں مددگار ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملکہ کوہسار مری کا خوبصورت حسن ان سرسبز درختوں سے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ میں سونے کی کانوں سے 1000غیر قانونی تارکین وطن گرفتار