روس میں پھر7 شدت کازلزلہ، سونامی وارننگ جاری

Aug 03, 2025 | 11:38:AM
روس میں پھر7 شدت کازلزلہ، سونامی وارننگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک بار پھر 7 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیاجس کے بعدسونامی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور زور دار زلزلہ آیا ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی،خوفناک زلزلے کے بعد کامچاتکا کے 3 اضلاع میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسی علاقے میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی، روس، امریکا اور جاپان کے مختلف علاقوں سے سونامی کی 7 فٹ تک لہریں ٹکرائی تھیں۔