راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Aug 03, 2025 | 00:16:AM
راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد،چکوال، مری، اٹک، گوجرخان، ہری پور، کلرسیداں، تلہ گنگ، کالاباغ،راولا کوٹ اور کلرکہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

مردان،چوآسیدن شاہ،مانسہرہ، بٹگرام، سوات، جہلم، آزادکشمیر، شانگلہ،اٹک ، صوابی، شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔زیر زمین زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز روات سے مشرقی جنوب مشرقی 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: