سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

Aug 03, 2025 | 11:30:AM
سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سی ایس ایس امتحانات 2026 دو مراحل میں منعقد کئے جائیں گے،پہلے مرحلے میںایم سی کیوز پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ(ایم پی ٹی) ہو گا،سی ایس ایس امتحانات 2026 کے دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان ہو گا،ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 (اتوار) کو جاری کیا جائے گا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی، ایم پی ٹی کا انعقاد 9 نومبر 2025 (اتوار) کو ہو گا،تحریری امتحان کیلئے آن لائن درخواستوں کا نوٹس 14 دسمبر 2025 (اتوار) کو جاری کیا جائے گا،تحریری امتحان کیلئے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی،تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 (بدھ) کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈآف آنرپیش کیاگیا
 ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس شیڈول محض ابتدائی اطلاع کے طور پر جاری کیا گیا ہے، ضرورت کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھا گیا ہے، امیدوار ایف پی ایس سی ویب سائٹ سے باقاعدگی سے معلومات حاصل کرتے رہیں۔