ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈآف آنرپیش کیاگیا

Aug 03, 2025 | 10:54:AM
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈآف آنرپیش کیاگیا
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرمسعود پزشکیان کااستقبال کررہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )ایرانی صدرمسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوشی سے مصافحہ ہوا،ایرانی صدر کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا،اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ایرانی صدر اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات ہوگی،اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی،دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ ،اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز

وزیراعظم مہمان صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے،ایرانی صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی اہم ملاقات ہوگی،صدر مملکت آصف زرداری ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دینگے۔
ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اہم ملاقات شیڈول ہے۔