5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں، صوبائی وزیر مینا خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست کو خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک گیر احتجاج ،پی ٹی آئی حکومت کوبڑا سرپرائز دینے کیلئے تیار
ان کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں ہی احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک بھر احتجاج کی کال دی ہے۔