پی ٹی آئی کا 5اگست کو احتجاج ، تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہونے والا احتجاج کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں شریک پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو بھر پور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، احتجاج کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، پشاور میں 5 اگست کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں :پولیس نے بہادری کی مثال قائم کر دی
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریلی حیات آباد ٹول پلازے سے شروع ہوگی،جو رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے قلعہ بالا حصار تک آئے گی، ریلی میں مختلف علاقوں کے ورکرز کو بھی شریک ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے، ریلی شام 4 بجے کے بعد شروع ہوگی۔