رحیم یار خان: فصلوں میں گھسنے پر زمیندار نے 2 اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار سے مار دیا 

Aug 03, 2025 | 00:44:AM
رحیم یار خان: فصلوں میں گھسنے پر زمیندار نے 2 اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار سے مار دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں چولستان کے علاقے میں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے دو اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار دیا۔

واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا ہے، ملزمان نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے