ہوم ورک مکمل نہ ہونے کی سزا کا ڈر، بچے نے خود کے اغوا کا ڈرامہ رچالیا

Aug 03, 2023 | 13:53:PM
بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بلاس پور سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے نامکمل ہوم ورک کی سزا سے بچنے کے لیے  اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچالیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بلاس پور سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے نامکمل ہوم ورک کی سزا سے بچنے کے لیے  اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ دو نقاب پوش نوجوان مبینہ طور پر اس کے پاس آئے اور اسے ایسی چیز سونگھائی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔بچے نے بتایا کہ پھر اغوا کار اسے موٹر سائیکل پر زبردستی لے گئے تاہم بچے نے دعویٰ کیا کہ اسے اچانک اس وقت ہوش آیا جب موٹر سائیکل ٹریفک جام میں پھنسی تھی۔

اس نے بتایا کہ وہ مبینہ اغوا کاروں کی گرفت سے خود کو چھڑانے میں کامیاب ہو گیا اور فرار ہو گیا۔بچے کے دعوے سے گھبرا کر بچے کے اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جب کہ حکام نے تفتیش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو انہیں معلوم ہوا کہ بچے کی کہانی من گھڑت ہے۔

مزید پڑھیں:فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز ریلیز کیلئے تیار

پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کرنے پر آٹھویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ادھورے اسکول کے کام پر ٹیچر سے مار کھانے سے بچنے کے لیے جھوٹی کہانی تیار کرنے کا اعتراف کیا۔