اناڑی ڈرائیور فل سپیڈ پر ،پولیس گاڑی کو بھی ٹکر ماردی،ویڈیو وائرل

Aug 03, 2023 | 10:35:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اناڑی ڈرائیور کی کارستانی،سڑک پر اشارے بند ہونے کے باوجود  گاڑی کو نہ روکا،نااہل ڈرائیور ناتھن فرگوسن کی غفلت کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد ڈر کر اپنے راستے سے ہٹ گئے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا،اسی دوران نااہل ڈرائیور نےپولیس کار کو جھٹکا  دےدیا، جس سے وہ گھوم گئی اور سڑک سے پھسل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے بڑی گرفتاری

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’’مجھے ایسا لگا کہ شاہد میں مر جاوں گا‘‘مگر قسمت نے میرا ساتھ دیا،اناڑی ڈرائیور  کی وجہ سے کوئی بھی جان سے جا سکتا تھا۔

 ڈرائیور ناتھن کو30 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا اور 27 ماہ کی ڈرائیونگ کی نااہلی دی گئی۔