پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار

Aug 03, 2023 | 09:42:AM
پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد سےپی ٹی آئی کے  رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ افتخار درانی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی لاپتا ہیں انہیں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا ہے،ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق افتخار درانی کے اغوا سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

خیال رہےکہ افتخار درانی تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم کے  معاون خصوصی برائے میڈیا تھے تاہم عمران خان نے انہیں 3 فروری کو کابینہ سے نکال دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: دو دن عام تعطیل کا اعلان