بھارت سے آئی انجو کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے ،ویڈیو وائرل 

Aug 03, 2023 | 09:10:AM
بھارت سے آئی انجو کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے ،ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے کے بعد دیر کے رہائشی نصر اللہ سے شادی کرنے والی انجو(اسلامی نام فاطمہ) کے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں سیر سپاٹے جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیوانہ ہو کر بھارت سے آ کر شادی کرنے والی لڑکی انجوکی اسلام آباد میں سیر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  انجو(فاطمہ )کافی خوش دیکھائی دے رہی ہے اور ویڈیو میں موجود لڑکی سے خوشگوار موڈ میں بات کر رہی ہے ، انجو کی ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ انجو خوش نظر آرہی ہے لیکن جوڑے نے مجھے لائیو انٹرویو نہیں دیا، دلیپ کمار نامی صارف نے مزید لکھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں بہت سارے سوالات کے ساتھ پنڈورا باکس ضرور کھولوں گا۔

واضح رہے کہ انجو دیربالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی، وہ قانونی طور پر ویزا لیکر پاکستان آئی، جس کے بعد اس نے نصراللہ سے شادی کرلی ، انجو کی بھارت میں بھی ایک شادی ہو چکی ہے جس میں سے اس کے 2 بچے ہیں جبکہ بڑی بیٹی کی عمر 15 سال بتائی جا رہی ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد انجو اور نصراللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا اور نکاح کے بعد جوڑے کو پولیس نے اپنی حفاظت میں گھر تک پہنچایا تھا۔

انجو کی جانب سے اسلام قبول کرنے اور پاکستانی نوجوان سے شادی  کرنے کےبعد  اس پر تحفے تحائف کی بارش ہو چکی ہے ، نئی جوڑی کو مختلف بزنس گروپ کی جانب سے پلاٹس کیش رقم اور دیگر قیمتی تحائف مل چکے ہیں ۔