کراچی جانے والی ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی

Aug 03, 2022 | 19:20:PM
کراچی جانیوالی ٹرین، پاکستان ایکسپریس، بڑے حادثہ سے بچ گئی
کیپشن: ٹرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس بڑے حادثہ سے بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی جانے والی 46 ڈاﺅن پاکستان ایکسپریس بڑے حادثہ سے بچ گئی ۔خانیوال سٹیشن سے نکلتے ہی پانچ کلومیٹر دور بوگیوں کا کمپلینٹن ٹوٹ گیا۔پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں ایک دوسرے سے الگ ہو گئیں جس کے باعث 5 مسافر زخمی ہو گئے۔بوگیوں کا کمپلینٹن ٹوٹنے سے شدید جھٹکوں کے باعث مسافر چیخ و پکارکرنے لگے۔
ریلوے حکام کاکہناہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں ۔ ریلوے ذرائع کاکہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد ذمہ داران کیخلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 139 ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کردیا