کراچی:پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید

Aug 03, 2022 | 12:53:PM
کراچی:پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید
کیپشن: پولیس اہلکار چوکس کھڑے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق دھماکہ ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا، شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور 55 سالہ سعید شامل ہیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے میں صفائی کے دوران پھٹا، واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ ہے، دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔