کورونا پھر پھیلنے لگا: مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد کے قریب پہنچ گئی

Aug 03, 2022 | 10:21:AM
کورونا وائرس،کیسز،قومی ادارہ برائےصحت،اعدادوشمار
کیپشن: 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک دن میں 9 مریض انتقال کرگئے۔

 قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 806 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔