کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف زندہ دلوں کے شہر لاہور پہنچ گئے

Aug 03, 2021 | 23:30:PM
کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف زندہ دلوں کے شہر لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اسکرود سے  زندہ دلوں کے شہر لاہور پہنچ گئے ہیں۔یہاں ان کا شا ندا ر استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ انہو ں نے  27 جولائی کی صبح 8 بجکر دس منٹ پر کے ٹو سر کی۔

یا د رہے کہ شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، شہروز کاشف نے2 ماہ پہلے 11 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:2 دن میں سیمنٹ کی فی بو ری قیمت میں 25 روپے کا اضافہ