2 دن میں سیمنٹ کی فی بو ری قیمت میں 25 روپے کا اضافہ

Aug 03, 2021 | 23:22:PM
 2 دن میں سیمنٹ کی فی بو ری قیمت میں 25 روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)جنرل سیکر ٹری سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن آصف سعید نے کہا ہے کہ مختلف برانڈ کے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 655 سے 670 روپے تک ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق آصف سعید نے کہا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے 2 روز میں سیمنٹ کے ایک بیگ کی قیمت میں 25 روپے تک کا  اضافہ کردیا ہے۔جو عوا م کیلئے بہت بڑا بو جھ ہے ۔اس سے خا ص طور پر تعمیراتی شعبہ شدید متا ثر ہوگا اور تعمیراتی لا گت بھی بڑھ گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی نئے ٹیکس کے نہ لگنے کے باوجود سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہے۔یہ اضافہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے مل کر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زیا دتی کا شکار خواتین سے متعلق ادا کا رہ ماہرہ خان کا اہم بیان