پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پاکستان اور یو اے ای پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظہبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی،پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔
یواےای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔
موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا اعلان