عوام پر بڑا بوجھ منتقل،پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 55 روپے 24 پیسے کا بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)حکومت نے عوام پر بڑا بوجھ منتقل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 55 روپے 24 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا۔
پیٹرول پر لیوی 105.37 روپے سے بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے،پیٹرول کی ایکس ریفائری قیمت میں 13.58 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے۔
پیٹرول پر پرائز ڈیفرنشنل کلیمر پر 95.59 روپے کی سپورٹ ختم ہوگئی جوفی لیٹر 137.24 روپے سے بڑھ 458.41 روپے ہوگئی،ایک لیٹر ڈیزل 184.49 روپے مہنگا کرکے 520.35 روپے کردیا گیاہے،ایک لیٹر ڈیزل پر ایکس ریفائری قیمت میں 35 روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے،ڈیزل پر پرائز ڈیفرنشل کلیم 203.88 روپے ختم کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں یکمشت بہت بڑا اضافہ کر ڈالا، علی پرویز ملک کا اعلان آ گیا
ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی صفر کرتے ہوئے فی لیٹر 55 روپے 24 پیسے پیٹرولیم لیوی ہٹا دی گئی ہے۔