پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں یکمشت بہت بڑا اضافہ کر ڈالا، علی پرویز ملک کا اعلان آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے عوام کو کئی ہفتوں تک ریلیف دینے کے بعد آج شب پٹرول کی قیمت میں یک مشت بڑا اضافہ کر ڈالا۔
پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے35 پیسے کرنے کا اعلان کر دیا۔ پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے آج رات نیوز کانفرنس کر کے پٹرول ڈیزل کی قیمتین بڑھانے کا اعلان کیا تو اس کے ساتھ ہی ان کے ساتھ بیٹھے وزیر خزانہ اورنگ زیب نے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ٹارگٹڈ سب سڈی کی تفصیلات کا اعلان کیا۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت کے لئے اب پٹرولیم مصنوعات کی عالمی مارکیٹ مین بڑھتی جا رہی قیمتوں کا کچھ بوجھ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرنا مجبوری بن چکا تھا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔
علی پرویز ملک کی گفتگو
نیوز کانفرنس مین پٹرول، ڈیزل کی قیمتین بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران جنگ نےپورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ کے ارکان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی، ہر ممکن طریقے سے بچے کرنے کی کوشش کی، ہم صدر مملکت اور صوبائی حکومتوں کے شکر گزار ہین کہ سب نے کفایت شعاری کے لئے وفاقی حکومت سے تعاون کیا۔ لیکن علی پرویز ملک نے کہا کہ اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتین بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
غریب عوام ، کسانوں اور ٹرانسسپورٹروں کے لئے بہت برے ریلیف کا اعلان
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے بتایا کہ غریب ترین عوام کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں سب سڈی دے کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کے لئے 20 لٹر ماہانہ پٹرول پر سو روپے لٹر سب سڈی
اورنگ زیب نے اعلان کیا کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں یکمشت بہت بڑا اضافہ کرنا مجبوری تھا۔ وفاقی حکومت غریب اور کم آمدن والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی تندہی سے کوشش کر رہی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لئے 20 لٹر ماہانہ پٹرول پر سو روپے لٹر سب سڈی دی جائے گی۔ یعنی ہر موٹر سائیکل کے مالک کو ہر ماہ 20 لٹر پٹرول ایک سو روپے فی لٹر کم قیمت پر ملے گا۔
کسانوں کے لئے ڈیزل کی قیمت پر سب سڈی
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے بتایا کہ کسانوں کے لئے سو روپے فی لٹر سب سڈی دی جا ئے گی۔
ٹارگٹڈ سب سڈی دی جائے گی۔
ہر بس پر ایک لاکھ روپے ماہانہ سب سڈی
ٹرانسپورٹروں کو ہر بس پر ایک لاکھ روپے ماہانہ سب سڈی دی جائے گی۔ اس سب سڈی کا مقصد یہ ہو گا کہ ٹرانسپورٹر کرائے نہ بڑھائیں اور پٹرول، ڈیزل کا اضافی بوجھ حکومت اٹھائے۔