پٹرول مہنگا ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

Apr 03, 2026 | 11:24:AM
پٹرول مہنگا ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی )پٹرول مہنگا ہونے پر کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا لیکن ٹرانسپورٹرز نے خود ہی کرائے بڑھا دیئے ہیں اورکرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیاہے۔
اچانک کرائے بڑھنے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جھگڑے بھی شروع ہوگئے ہیں،شہر کے تمام روٹس پر 20 روپے سے زائد کرایوں میں اضافہ ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ سے گندم پالیسی 2026 کی منظوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں میں بھی کمی ہوگئی ہے اورمختلف روٹس پر بسوں اور منی بسوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
۔