پنجاب کابینہ سے گندم پالیسی 2026 کی منظوری 

Apr 03, 2026 | 11:10:AM
پنجاب کابینہ سے گندم پالیسی 2026 کی منظوری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں گندم سیزن کی آمدکے پیش نظرصوبائی کابینہ نے گندم پالیسی 2026 کی منظوری دیدی۔
گندم خریداری مہم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اورگندم کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی خریداری شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔
کسانوں کو بروقت ادائیگی کے لیے PSID سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،اس کے علاوہ سرپلس اور خسارے والے اضلاع کے درمیان گندم کی منتقلی کا بھی پلان تیارکرلیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ،اراکین پارلیمنٹ میں اختلافات سامنے آگئے
گوداموں اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آر ایف پیز کھول دیے گئے ہیں ۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق 8 اپریل سے پنجاب میں گندم کی خریداری متوقع ہے۔