کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ،اراکین پارلیمنٹ میں اختلافات سامنے آگئے
متعدد ارکان کاتنخواہوں میں کٹوتی کرانے سے انکار ،اجازت کیلئے بھیجا گیا پرفارمہ واپس نہیں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال نیازی)خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اختلافات سامنے آ گئے اور متعدد ارکان نے تنخواہوں میں کٹوتی کرانے سے انکار کر دیا۔
جے یو آئی ف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے تنخواہوں کے پرفارمے واپس کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
عالیہ کامران کاکہناہے کہ کئی ارکان پارلیمنٹ اپنی مرضی کے ساتھ تنخواہیں عطیہ کر کے دے رہے ہیں اور کئی اراکین پارلیمنٹ تنخواہیں عطیہ نہیں کر رہے ۔
عالیہ کامران کے مطابق جو کٹوتی ہو رہی ہے وہ عوام تک جانی بھی چاہیے،اپوزیشن کے کئی اراکین نے تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرانے کی تصدیق کی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کو کٹوتی سے قبل پرفارمے دے کر رائے لی گئی اورارکان سے اجازت مانگی گئی کہ تنخواہوں پر پچیس فیصد کٹوتی کر لی جائے جس پراکثر ارکان کی جانب سے اجازت کے لئے بھیجا گیا پرفارمہ ہی واپس نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہوائوں کے ساتھ مزیدبارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پرفارمہ بھیجا گیا جبکہ ارکان سینٹ کو سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے پرفارمہ بھیجا گیا۔