اگلے 4 سے 6 گھنٹے انتہائی اہم،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Apr 03, 2026 | 10:18:AM
اگلے 4 سے 6 گھنٹے انتہائی اہم،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں بیشتر مقامات تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، اٹک، چکوال اور جہلم میں بیشتر مقامات تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے ۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دھوپ کے بعد پھر سے گہرے بادل چھا گئے ہیں،بالائی وسطی پنجاب ( لیہ، بھکر ، ملتان ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سرگودها خوشاب میں بیشتر مقامات تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،میانوالی ، فیصل آباد ، نورپور تھل ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں  بھی بیشتر مقامات تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور ، شیخوپورہ اور گردونواح میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،خیبر پختونخوا میں بنوں، ٹانک ،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان  اورکرم میں بھی بیشتر مقامات  پرتیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،ہنگو کرک اورکزئی کوہاٹ ، چراٹ ،مردان ،نوشہره، پشاور، مانسہرہ،اور ایبٹ آباد میں بھی بیشتر مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق صوابی ،چارسده ،دیر، چترال، مالم جبہ، سوات، مہمند ،باجوڑ اور کشمیر میں بیشتر مقامات پرتیز ہواؤں اورآندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سوات، دیر اور چترال میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
دوسری طرف بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،اس کے علاوہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچوں اور بل بورڈز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں میں تھانہ ڈومیل کے قریب خودکش دھماکا،پانچ افراد جاں بحق ، 13 زخمی
اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تیز بارش میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار آہستہ رکھیں، گاڑی و موٹرسائیکل سوار اپنی لین کی پابندی لازمی کریں، دوران سفر سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں۔