آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی

Apr 03, 2024 | 21:48:PM
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی اور پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔

بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد سری لنکا کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلادیش کی ٹیم سیریز ہارنے کے بعد چھٹے سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جواد اللہ کو ریورس سوئنگ سکھانے میں کس نے مدد کی؟قومی ٹیم کے ابھرتے سٹارکھل کر بول پڑے

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور جنوبی افریقا کا 7 واں نمبر ہے۔