تکنیکی ماہرین ہمارے موجودہ نظامِ گورننس میں جدت لا کر مزیر مؤثر بنائیں گے: وزیراعظم

Apr 03, 2024 | 19:55:PM
تکنیکی ماہرین ہمارے موجودہ نظامِ گورننس میں جدت لا کر مزیر مؤثر بنائیں گے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باصلاحیت پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین ہمارے موجودہ گورننس کے نظام میں جدت لا کر اسے مزیر مؤثر بنائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کے موبائل نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

اجلاس میں وفاقی وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا، وزیرِ اعظم نے ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی  کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل کرنے، نئے ٹیلنٹ کے حصول کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین ہمارے موجودہ گورننس کے نظام میں جدت لا کر اسے مزیر مؤثر بنائیں گے، پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے، سول سروس کی استعداد بڑھانے کے لیے پالیسی سطح پر تکنیکی تقاضے پورے کیے جائیں۔