رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی

Apr 03, 2024 | 17:57:PM
رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی کے رہائشی 12 سالہ محمد آیان نے اپنی والدہ سے موبائل فون مانگا، آیان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی، کچھ دیر بعد خاتون واپس گھر پہنچی تو آیان کی پھندا لگی لاش ملی، آیان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ، سیکرٹری پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کر دیا

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے کر اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔