نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا 

Apr 03, 2024 | 12:41:PM
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 اپریل کو شروع  ہونے والے5ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز  کیلئے کیویز  نے سکواڈ کا اعلان کیا، اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے کپتان کو مقرر کیا گیا ۔
نیوزی لینڈ کے 9 پلیئرز آئی پی ایل اور ایک پلیئر کاونٹی کی وجہ سے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے  مائیکل بریسویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے.
دورہ پاکستان کیلئے کیوی اسکواڈ میں بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن ،جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی  کیوی اسکواڈ میں شامل ہیں ،ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہے ،
اس کے علاوہ ٹم رابن سن اور ول او رارکی پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں منتخب ہوئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی .
  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہے ، گلین فلپس، رچن روندرا، کین ویلیمسن اور مچ سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں جبکہ ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب تھے ،ٹم ساوتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلئے آرام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بین اسٹوکس کا ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ لینے سے انکار