12 سال سے ایک جن میرے ساتھ موجود ہے؛ محسن گیلانی کا دعویٰ

Sep 02, 2026 | 13:24:PM
12 سال سے ایک جن میرے ساتھ موجود ہے؛ محسن گیلانی کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکار سید محسن گیلانی نےحیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 12 سال سے ایک جن ان کے ساتھ موجود ہے۔
محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، روحانی معاملات اور وظائف سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر جنات کی بات کریں تو میں جنات کا بادشاہ ہوں، اس وقت بھی ایک جن میرے ساتھ موجود ہے اور میں مذاق نہیں کر رہا۔
سیدمحسن گیلانی نے کہاکہ میرے خاندان میں جنات کی موجودگی کا سلسلہ آباؤ اجداد سے چلتا آرہا ہے، میرے ساتھ موجود جن کا نام’’مسٹر نجیب‘ ‘ہے جو والد کے انتقال کے بعد گزشتہ 12 سال سے میرے ساتھ موجود ہے۔
سینئراداکار نے کہا کہ جنات کے بارے میں معاشرے میں پائی جانے والی بہت سی باتیں درست نہیں، جنات انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ بعض اوقات صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا سٹار سائرہ پیٹر نے تاریخ رقم کردی
 محسن گیلانی نے اس دوران سورۃ الرحمٰن اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی اہمیت پر بھی بات کی اور مداحوں کو سورۃ الرحمٰن ترجمے کے ساتھ پڑھنے، سننے کا مشورہ دیتے ہوئے اسے شفا کا ذریعہ قرار دیا۔