ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ،ٹیم ٹرافی پاکستان جیت گیا،7 سالہ تیمور وسیم چھا گیا
ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ، ٹیم ٹرافی پاکستان جیت گیا،7 سالہ تیمور وسیم چھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی پاکستان کے نام،پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔کوالالمپور میں 7 سالہ تیمور وسیم نے انڈر 8 ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنیوالی ٹیم کے 7 سالہ تیمور وسیم گرینڈ ماسٹر وسیم کھتری کے صاحبزادے ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی،
احزم صدیقی نے انڈر16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا ،بلال آشعر نے انڈر16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں20 ممالک کے226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔یہ کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ قرار دی گئی۔
ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال کی چیمپئن شپ کینیا میں ہوگی۔پاکستانی ٹیم ،5 سے 7 ستمبرتک کوالالمپور میں ہونے والے گیٹ وے ماسٹر کپ میں بھی حصہ لے گی۔


یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں تین ہفتوں سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا