عید میلاد النبی کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں6 ستمبر کوعام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)عید میلاد النبی کے پرمسرت موقع پرملک بھر میں 6 ستمبر کوعام تعطیل ہوگی۔وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،عید میلاد النبی کے موقع پر6ستمبر بروز ہفتہ کو چھٹی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے بھی ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ چونکہ پہلے ہی ہفتے کو بند ہوتا ہے، اس لیے وہاں معمول کے مطابق تعطیل ہوگی۔ہسپتالوں میں بھی صرف ایمرجنسی سروسز دستیاب ہوں گی جبکہ انتظامی دفاتر اور او پی ڈی بند رہیں گے۔اتوار کو معمول کی چھٹی کے باعث شہری 2چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے۔ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گھر،گلیاں،مسجدیں،شاہراہیں جگمگانے لگیں ،نبی آخرالزماں ﷺکےذکرکی محفلیں سج گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں تین ہفتوں سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا