بھارت: گروگرام میں بارش کے بعد شدید ٹریفک جام، 7 کلو میٹر تک گاڑیوں کی قطاریں

Sep 02, 2025 | 14:10:PM
بھارت: گروگرام میں بارش کے بعد شدید ٹریفک جام، 7 کلو میٹر تک گاڑیوں کی قطاریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بھارتی شہر گروگرام میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر سے گزرنے والے ہائی وے پر  پانی جمع ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے دن دہلی کے قریب واقع شہر گروگرام میں 3 گھنٹے تک بارش ہوتی رہی جس سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بارش کے پانی کے باعث دہلی-جے پور ہائی وے پر بھی ٹریفک جام ہوگیا اور پھر یہ ٹریفک جام کئی گھنٹوں تک جاری رہا، 6 سے 7 کلومیٹر تک سیکڑوں گاڑیوں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ 

 

گروگرام میں اس طویل ٹریفک جام  کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور  بھارتی شہری اس اذیت ناک ٹریفک جام پر اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ 

اس حوالے سے بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔