عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسائل کو خود حل کرنا، میرے پاس اختیار نہیں: گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے سےمیرے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے راستے میں دو بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بریک ڈاؤن ،موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر
انہوں نے کہا ہے کہ اگر قانون فعال ہو جائے تو خان صاحب فوری رہا ہو سکتے ہیں، دوسری رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری مسئلہ ہے جو خان صاحب نے خود حل کرنا ہے، اس معاملے میں ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔
علی امین گنڈا پورکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ہم اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر لیتے جدوجہد جاری رہے گی۔