وادی نیلم میں بجلی کابریک ڈاؤن ، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

Sep 02, 2025 | 13:39:PM
وادی نیلم میں بجلی کابریک ڈاؤن ، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں بجلی بریک ڈاؤن سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے اٹھ مقام میں 132کے وی اے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی سے  وادی نیلم میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے۔

وادی نیلم میں کئی گھنٹوں سےبجلی کی بندش ہے جس کے باعث مختلف علاقوں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑے شہر کو بچانے کیلئے بند توڑنےکا فیصلہ،بارودی مواد نصب

ایکسیئن کے مطابق جاگراں پاورہاؤس سےنیشنل گرڈکو جانے والی ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی  ہے تاہم واپڈا کی ٹیمیں لائن کی مرمت میں مصروف ہيں اور بتایا جارہا ہے کہ شام تک بجلی کی مکمل بحالی ممکن ہوجائے گی۔