کراچی، مردان میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان،لڑکیاں بازی لے گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور مردان انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، پہلی تینوں پوزیشنیں پر طالبات بازی لے گئیں۔
آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں کرن عبدالرحمن نے اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی،اریبہ عبدالرشید نے اے گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،الفیہ شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:طیارے آپس میں ٹکرا گئے
آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،2615 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1187 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
کامیابی کا تناسب 45.39فیصد رہا۔امتحانات میں 1امیدوار اے ون گریڈ، 63 اے گریڈ، 252 بی گریڈ، 417 سی گریڈ،383 ڈی گریڈ، 46 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 25امیدوار پاس ہوئے۔
مردان بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
دوسری جانب مردان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں، پارٹ میں کامیابی کی شرح 99 فیصد جبکہ پارٹ ٹو میں 84.48 فیصد رہی۔
خیبرپختونخوا کے مردان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔
بورڈ کے مطابق پہلی پوزیشن انشراخ حیات نے 1150 نمبر حاصل کی جبکہ ماہین چاند 1149 نمبروں کے ساتھ دوسری اور حناد نور اور کاشف خان مشترکہ طور پر 1147 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
کنٹرولر کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں 52 ہزار 375 امیدوار شریک ہوئے جن میں 51 ہزار 855 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کی شرح 99.01 فیصد رہی۔
کنٹرولر نے بتایا کہ پارٹ ٹو کے امتحانات میں 45 ہزار 778 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 38 ہزار 674 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 84.48 فیصد رہا۔