فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات 15 ستمبر سے شروع

Sep 02, 2023 | 18:14:PM
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات 15 ستمبر سے شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات 15 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری دی ہے۔ میٹرک امتحانات 15 ستمبر سے شروع ہوں گے، طلبہ کو ان کے ایڈریس پر رول نمبر سپلس بھجوا دی گئیں، پہلا پیپر جماعت دہم کا ایجوکیشن کا 15 ستمبر کو ہوگا، میٹرک پارٹ ٹو کا آخری پیپر 25 ستمبر کو کیمسٹری کا ہوگا، جماعت نہم کے امتحانات 26 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا

فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں جماعت نہم کا پہلا پیپر ایجوکیشن کا 26 ستمبر کو ہوگا، جماعت نہم کا آخری پیپر 7 اکتوبر کو بیالوجی کا ہوگا جبکہ میٹرک کے پریکٹیکلز 10 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔