ایکس اب صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی حاصل کرے گا

Sep 02, 2023 | 08:46:AM
 ایکس اب اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرک ڈیٹا بھی جمع کرے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایکس اب اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرک ڈیٹا بھی جمع کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس کی نئی پرائیویسی پالیسی 29 ستمبر 2023 سے لاگو ہوگی۔ پالیسی کے مطابق پلیٹ فارم صارفین کی بائیو میٹرک معلومات جمع کرنے سے پہلے ان سے رضامندی حاصل کرے گا۔

ابھی تک ایکس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ان معلومات کو کیسے اکٹھا کرے گا اور اس سے ان کا کیا مقصد ہے۔ بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ بائیو میٹرکس پریمیم صارفین کے لیے ہے جن کی تصدیق کیلئے ایکس پریمیم صارفین کو اپنی سرکاری شناخت اور تصویر جمع کرانے کا آپشن دے گا۔ اس بایومیٹرک معلومات کی مدد سے ایکس نقالی کی کوششوں سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایکس( ٹوئٹر) نے زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا

علاوہ ازیں پلیٹ فارم صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات ممکنہ ملازمتوں کی سفارش کیلئے ایمپلائز کے ساتھ شیئر کرنے اور اشتہارات کیلئے ذخیرہ کرے گا۔