ایکس( ٹوئٹر) نے زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا

Aug 31, 2023 | 15:23:PM
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے صارفین کے لیے ایلون مسک نے خوشخبری دے دی۔ اب باقی پلیٹ فارمز کی طرح وہ بھی ایکس پر آڈیو ویڈیو کالز کر سکیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے صارفین کے لیے ایلون مسک نے خوشخبری دے دی۔ اب باقی پلیٹ فارمز کی طرح وہ بھی ایکس پر آڈیو ویڈیو کالز کر سکیں گے۔

ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ‘ایکس پر ویڈیو اور آڈیو کالز کی سہولت فراہم کی جانے والی ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ایکس کا یہ نیا فیچر آئی فون، میک، اینڈائیڈ اور عام کمپیوٹر پر کام کر سکے گا اور اس کے لیے فون نمبر کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ایکس ایک مؤثر عالمی پلیٹ فارم ہے جو صارفین کے لیے منفرد فیچر لا رہا ہے۔ تاہم ایلون مسک نے یہ نہیں بتایا کہ ایکس پر یہ فیچر صارفین کے لیے کب دستیاب ہو گا۔