پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Aug 31, 2023 | 15:13:PM
بجلی کے بلوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ سمری آج نگران حکومت کو بھجوائی جائے گی، آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم انوالحق کاکڑ کی مشاورت سے دے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی کے بلوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ سمری آج نگران حکومت کو بھجوائی جائے گی، آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم انوالحق کاکڑ کی مشاورت سے دے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے، مٹی کا تیل تقریباً 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافے کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔

خیال رہے کچھ روز قبل نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے بجلی مہنگی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے فون پر بات کر سکتے ہیں:عدالت نے اجازت دیدی

اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پھر بجلی بم گرایا تھا۔ ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ سرکاری ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی پی پی اے نے نیپرا کو 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔