صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہی اٹک جیل منتقل

Sep 02, 2023 | 00:37:AM
صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہی اٹک جیل منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالہی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پرویزالہی کو آج اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیاتھا۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے آج چودھری پرویزالہی کو 15دن کے لئے نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں : 15 دن بعد پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، 360 روپے لٹر؟

ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالہی کا اٹک جیل میں میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا، ڈاکٹرز کی 3 رکنی  ٹیم ان کا طبی معائنہ کیا۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی صدرکو نقص امن کے تحت گرفتار کیاگیاتھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین پہلے سےاٹک جیل میں پابندسلاسل ہیں۔