دی را ک اپنے ہمشکل کو دیکھ کر حیرت زدہ۔۔سو شل میڈیا صارفین بھی دھوکا کھا گئے

Sep 02, 2021 | 19:13:PM
دی را ک اپنے ہمشکل کو دیکھ کر حیرت زدہ۔۔سو شل میڈیا صارفین بھی دھوکا کھا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) ریسلر و ہالی وڈ اداکار دی راک ڈیوائن جانسن کے ہم شکل پولیس افسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے سب حیرت زدہ رہ گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی مورگن کے شیرف نے فیس بک پر لیفٹیننٹ فیلڈز کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہونا شروع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق تصویر کو دیکھ سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس میں موجود پولیس افسر کی مشابہت بالکل ہالی وڈ اسٹار دی راک سے ملتی ہے۔

اس کہانی نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب ایک شخص لیفٹیننٹ ایرک فیلڈز کے پاس گیا اور مسٹر جانسن سے مشابہت کے پیش نظر اس کے ساتھ تصویر کی درخواست کی۔دوسری جانب وائرل تصویر دی راک کے پاس بھی پہنچ گئی جو اسے دیکھ فرط حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پولیس افسر میرے سے زیادہ اچھا دکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آخری کلمات یارب العالمین ۔۔معروف عا لم دین دورا ن تقریرجا ں بحق ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے پولیس افسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ محفوظ رہیں، آپ کی خدمات کے لیے بہت شکریہ! ایک دن ہم ضرور ملیں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے پاس دی راک سے متعلق بتانے کو بہت سی کہانیاں ہوں گی۔