آخری کلمات یارب العالمین ۔۔معروف عا لم دین دورا ن تقریرجا ں بحق ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

Sep 02, 2021 | 18:17:PM
آخری کلمات یارب العالمین ۔۔معروف عا لم دین دورا ن تقریرجا ں بحق ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہؓ کانفرنس بیگم کوٹ میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا قاری عبدالمتین اصغر بیگم کوٹ چوک میں 41ویں سالانہ فضائل صحابہؓ کانفرنس میں اپنا بیان کر رہے تھے کہ دوران تقریر انہیں دل کا دورہ پڑا ۔سٹیج پر موجود علماء فوری طور پر انہیں گاڑی میں لیکر ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہوشیار رہیں۔۔۔واٹس ایپ نے30 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی

مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علماء نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نےمولانا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔